ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممتا بنرجی اگلے ہفتے دہلی جائیں گی،سونیااورراہل گاندھی سے ملاقات کاامکان، شردپوارکی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں شرکت کریں گی

ممتا بنرجی اگلے ہفتے دہلی جائیں گی،سونیااورراہل گاندھی سے ملاقات کاامکان، شردپوارکی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں شرکت کریں گی

Tue, 20 Mar 2018 23:50:15    S.O. News Service

کولکاتہ 20 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی این سی پی سربراہ شرد پوار کی جانب سے اگلے ہفتے بلائی گئی اپوزیشن پارٹیوں کی ایک میٹنگ میں شامل ہوں گی۔ ٹی ایم سی کے ا علیٰ ذرائع نے آج اس کی اطلاع دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ممتا بی جے پی کے خلاف ابھرتی ہوئی اپوزیشن کی حمایت کے لیے26 مارچ سے چار دن کے دورے پر نئی دہلی جا ئیں گی ۔ٹی ایم سی ذرائع نے کہا کہ وہ شرد پوار کی جانب سے بلائی گئی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں شامل ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کر سکتی ہیں، یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ ان کی ملاقات کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لیڈر میٹنگ طے کرنے کے لیے کانگریس کی قیادت کے رابطے میں ہیں لیکن اب تک اسے حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ پوار نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ایک حکمت عملی طے کرنے کے لیے کانگریس سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔ این سی پی لیڈر پرفل پٹیل نے اس ماہ کے آغاز میں یہاں ممتا سے ملاقات کی تھی اور انہیں اجلاس میں شامل ہونے کے لیے مدعوکیاتھا۔ نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور ان کی پالیسیوں کی مخالف سمجھی جانے والی ممتابنرجی نے حال میں سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے بی جے پی مخالف تمام قوتوں کومتحد ہونے کا اعلان کیا تھا۔ 
 


Share: